ژوب (بیورو رپورٹ)کوئٹہ قومی شاہراہ پر مسافر پور کے مقام پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 14 مسافر شدیدی زخمی ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ژوب منتقل کر دیا، جہاںانہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔