صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی جانب سے آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

کویٹہ(خبردار اسپورٹس) صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ کی جانب سے آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے منیجر و سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا
صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی جانب سے آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر و سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان دُرا بلوچ اور ٹیم میں شامل بلوچستان کے کھلاڑیوں سید فرید الدین اور عمران خان کے اعزاز میں سرینا ہوٹل کوئٹہ میں پروقار استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیے میں ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز سجاد اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری کھیل امجد حسین، پرسنل سیکرٹری کھیل صادق بڑیچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ، بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے منیجر منصور احمد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مشیر کھیل مینا مجید بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے عالمی چیمپئن ٹیم کے منیجر دُرا بلوچ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا،
انہیں مبارکباد دی، واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میں سید فرید الدین نے 23 رنز اور 4 وکٹوں کی آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف دی فائنل کا اعزاز حاصل کیا۔
آخر میں عالمی کامیابی کی خوشی میں صوبائی مشیر کھیل نے چیمپئن کھلاڑیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں