گوادر ( خ نیوز ) گوادر فری زون میں چینی سرمایہ کاری، صنعتی یونٹس اور فیکٹریوں کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC)، گوانگ ڈونگ میٹل پروسیسنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن اور چنگ ڈاؤ کمپنی کے وفود نے شرکت کی۔
اجلاس میں گوادر میں صنعتی سرمایہ کاری کے لیے کاروباری و انتظامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور فری زون کو بین الاقوامی تجارت کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ گوادر فری زون کو ملک کے دیگر صنعتی مراکز کے مقابلے میں ایک منفرد کاروباری مقام حاصل ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو درآمدی ڈیوٹیوں میں چھوٹ سمیت متعدد مراعات میسر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کی قربت سرما