پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، پیٹرول 314 اور ڈیزل 348 روپے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 348 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول 318 روپے جبکہ ڈیزل 353 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

قیمتوں میں حالیہ کمی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں کچھ ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں