اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر
کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے 10 پولیو کیسز میں سے 8 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے ہیں،
ضلع کرک سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیس کا جینیاتی تعلق جنوبی خیبر پختونخوا میں پائے جانے والے وائرس سے ہے،
خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والے 8 پولیو کیسز میں سے 4 جنوبی خیبر پختونخوا سے سامنے آئے،
پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے،
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی،
ایک ہفتے پر مشتمل قومی انسدادِ پولیو مہم ملک کے 167 اضلاع میں چلائی جائے گی،
پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،
مہم کے دوران ہر اہل بچے کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،
سال 2026 کی یہ آخری انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جائے گی،
آئندہ آنے والی ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں،
پولیو ویکسین کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں،
معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،