کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت تشویشناک
ہے
کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر آج صبح اس وقت ایک زور دار دھماکہ ہوا جب جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے راستے پشاور کی طرف روانہ ہوے والی تھی
ایس ایس پی کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہورہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہے جس کے باعث اتنے پڑے پیمانے پر جانی نقصان ہواہے
دوسری جانب کمشنر کوئٹہ حمزا شفقات نے کہا کہ دھماکہ میں تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے
انکے مطابق دھماکے میں سیکورٹی فورسز اور عام لوگوں کو نشانہ بنا نے کی کوشش کی گئی ہے
انہوں نے آج کوئٹہ میں ہرقسم کے ہونے والے تقریبات پر پابندی عائد کرتے ہوے اس خدشے کا اظہار کیا کہ کوئی دوسرا دھماکہ خارج ازامکان نہیں ہے
دھماکے کے بعد انہوں نے ریلوے حکام کو اسٹیشن کو بند کرنے اور ٹرینوں کی آمدرفت کو عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کی ہے
دوسری جانب کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی
صوبائی وزیرصحت بخت کاکڑ کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں تمام پیرامیڈک اسٹاف اور ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا
اس کے علاوہ کئی زخمیوں کو سی ایم ایچ اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا
دھماکے پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دھشت گردی کا واقعہ جس میں عام لوگوں کو نشانہ بنایاگیا ہے
انہوں نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ دھشت گردوں کو آخری انجام تک پہنچاکر دم لیں گے