پنجاب کا بلوچستان میں جھینگے اور مچھلی کی فارمنگ کے لیے سرمایہ کاری

پنجاب کا بلوچستان میں جھینگے اور مچھلی کی فارمنگ کے لیے سرمایہ کاری

لاہور ( خبر دار نیوز ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وفد کی ملاقات کی ہے

ملاقات میں وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بلال خان کاکڑ اور ایف پی سی سی آئی کے میاں زاہد حسین شامل تھے

بلال کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سرمایہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوے کہا کہ بلوچستان ہمارے دلوں میں رہتا ہے

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وٍفد کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت کو ہر طرح سے سپورٹ کیا جائے

انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان میں جھینگے اور مچھلی کی فارمنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہاط کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں