خضدار: زہری میں مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر تین گھنٹے قبضہ

خضدار: زہری میں مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر تین گھنٹے قبضہ

خضدار (خبردار نیوز ) زہری میں مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں پر تین گھنٹے قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ زہری بازار میں سرےعام گشت کرتے رہے۔

اس دوران تحصیل ہیڈ کواٹر لیویز تھانہ، میونسپل کمیٹی اور نادرا آفس سمیت نجی بینک پر بھی پر مسلح افراد قابض رہے۔

اور مسلح افراد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر علاقے میں گشت کر رہے ہیں یہ مسلح افراد تین گھنٹے قابض رہنے کےبعد لیویز تھانہ نذر آتش کردیا اور ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے علاقہ میں خوف و

ہراس پھیل گیا۔

تین گھنٹے کے بعد مسلح افراد لیویز تھانہ اور میونسپل کمیٹی کی گاڈیوں لیکر علاقہ سے نکل گئے

اس سے قبل لیویز تھانہ پر قبضہ کے بعد مسلح افراد کا لوگوں سے جذباتی خطاب بھی کیا جہاں مقامی لوگ مسلح حملہ آوروں کے خطاب کو سننےکے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔

مسلح افراد بلوچستان میں ایجوکیشن، صحت کی عدم فراہمی پر حکومت پر تنقید بھی کی اور ساتھ ہی انہوں نے مقامی لوگوں کو مسلح جدوجہد کی ترغیب دی

کمشنر قلات نعیم بازئی نے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نا معلوم مسلح افراد کے حملے کا تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ ، نادراآفس، اور نجی بینک کو آگ لگادی اس کے

علاوہ موبائل ٹاور، میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا ،

ان کے مطابق مسلح افراد لیویز تھانہ سے اسلحہ گاڑیاں اور سرکاری ریکارڈ کو بھی قبضے میں لے لیا ،

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 80کے قریب مسلح افراد زہری میں داخل ہوئے تھے

جس کے بعد حملہ آور بڑی تعداد میں گا ڑیوں اور موٹرسائیکلوں فرار ہوگئے تاہم علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی

جس کے لیے لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی ہے

تاہم آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی لیکن کمشنر قلات ڈویژن کے مطابق فورسز نے علاقے کا کلیر کردیا ہے،ملزمان کی تلاش جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں