کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
ضلع بولان کے تحصیل ڈھاڈر میں دریاے مٹھڑی میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ دانہ کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ بند ہے
صوبے کے جنوبی و مغربی علاقوں میں گزشتہ رات تیز ہواؤں اور بارش کے بعد بولان کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری ہے
حکام کے مطابق دریائے مٹھڑی سے 92000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ،
محکمہ ایریگیشن کچھی کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشکاف وئیر سے پانچ ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ بولان وئیر سے میں بھی پانچ ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ جار ہی ہے
دریائے مٹھڑی کے سیلابی ریلے سے بچہ گاؤں کا بند متاثر ہوا ہے تاہم کسی علاقے سے ابتک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
ادھر دانہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ بند ہے
جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف پر مسافروں کی بھی سخت گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر ضلع شیرانی کے ڈسٹرکٹ چیرمین داؤاد شیرانی اور ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے۔ کہ جب بھی دانہ سر کے مقام پر تھوری سی بارش ہوتی ہیں۔ تو یہی قومی شاہراہ ہر وقت مسلسل بند ہوجاتا ہے۔
جس سے چھوٹی ٹرانسپوٹ سمیت ہماری بڑی گاڑیوں کو بھی کھڑی ہو جانے سےہمیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوجاتا ہے۔
دوسری جانب این ایچ ائے حکام کی کچھ نہ کچھ مشینری کام میں لگی ہوئی ہیں۔ تاہم کام کی سست وری کا شکار ہوتے ہوئے روڈ کو بحال کرکے پہلے چھوٹی ٹرانسپوٹ کو بحال کرکے جبکہ بعد میں بڑی ٹرانسپوٹ کے لیے بحال کردی۔
ڈپٹی ڈاریکڑر نیشنل ہائے وئے اتھارٹی شاہ محمد کے مطابق ژوب ڈی ائی خان خان قومی شاہراہ کو کلیئر کرکے چھوٹی گاڑیوں کے لیے بحال کردیا جبکہ بڑی گاڑیوں کے لیےروڈ کو دونوں اطراف کھولنے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں