قلعہ عبداللہ میں خسرہ کی وباء سے 4 بچوں کی ہلاکت

قلعہ عبداللہ (منصور احمد ) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی ہدایت پر ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر علی مری کی سربراہی میں ایک ٹیم نے یونین کونسل عبدالرحمانزئی کے گاؤں کلی حسام الدین

شکرزئی کا دورہ کیا، جہاں پانچ بچوں میں خسرہ کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ان میں سے تین بچے 28 جون 2025 کو اور ایک بچہ 29 جون کو انتقال کر چکا ہے۔

بتایاگیا ہے کہ خون کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کو بھیجے گئے

تفتیشی ٹیم نے خون کے نمونے لیے جو تصدیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو ارسال کیے گئے۔

جاں بحق ہونے والے تمام چار بچے ان خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے جو حفاظتی ٹیکوں سے انکاری تھے اور جن کی ویکسینیشن کی کوئی تاریخ موجود نہیں تھی۔

والدین کا مؤقف اور فعال کیس

والدین نے بتایا کہ بچوں کی بیماری کی ممکنہ وجہ خسرہ ہے، جس کی تصدیق ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر نے بھی کی۔

اسی گھر میں چھ ماہ کا ایک بچہ فعال کیس کے طور پر پایا گیا جسے بخار، جسم پر دانے اور دست کی شکایت تھی۔ تاہم طبی معائنے کے دوران بچہ عمومی طور پر مستحکم حالت میں تھا۔

طبی امداد اور ہدایات

بچے کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی گئیں اور والدین کو ہدایت کی گئی کہ اگر بچے کی حالت خراب ہو تو فوراً طبی امداد حاصل کریں۔

ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ علاقے میں خسرہ کی وبا کو روکنے کے لیے ویکسینیشن مہم کو فوری طور پر تیز کیا جائے گا تاکہ مزید اموات روکی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں