قلات: فائرنگ سے اسکول ٹیچر جاں بحق، ساتھی زخمی

قلات (نمائندہ خصوصی) قلات کے علاقے ناصر آباد میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر جاں بحق جبکہ ان کا ایک ساتھی

شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام مصطفی ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے،

جن کا تعلق قوم شاہوانی سے تھا۔ غلام مصطفی ایک مقامی اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا جا رہا ہے،

جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں