بلوچستان ہائی کورٹ میں بچہ اغوا کیس کی سماعت پولیس نے اغوا کیس کی ہیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی عدالت نے شہر میں سیف سٹی کیمروں سے متعلق رپورٹ مسترد کردی بلوچستان ہائی کورٹ میں بچہ اغواء کیس کی کیس کی سماعت جسٹس کامران م

بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیراعلی سرفراز بگٹی کے خلاف کیس دائر

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) شاہد رند کو بطور ترجمان حکومت بلوچستان تعیناتی پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف  عدالت ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیا گیا یے

درخواست گزار کے ایڈوکیٹ صادق خلجی کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف شاہد رند کو ترجمان بلوچستان حکومت بنانے پر وزیراعلی سرفراز بگٹی کے خلاف بلوچستان

ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی

درخواست گزار عبدالصادق خلجی ایڈوکیٹ نے اپنی آئینی درخواست  میں موقف اپنایا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی

سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 26 جولائی 2023 کو اپنے فیصلے میں ترجمان بلوچستان حکومت، کوارڈینیٹرز، فوکل پرسن و کنسلٹنٹ کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا تھا

مگر وزیراعلی سرفراز بگٹی نے عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  شاید رند کو ترجمان بلوچستان حکومت مقرر کردیا ہے

جو کہ عدالت کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی صادق خلجی ایڈوکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں اس قسم کی درخواست دائر کی تھی جس سے معزز عدالت نے نمٹادیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں