Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

چاغی: مائننگ سائٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 9 افراد جاں بحق، مشینری نذرِ آتش

چاغی (نیوز ڈیسک): بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ داریگوان کے علاقے میں واقع ایک نجی مائننگ کمپنی کے کیمپ پر کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے اچانک مائننگ سائٹ کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجےa میں وہاں موجود 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے

والوں میں 6 مزدور اور کمپنی کے دیگر عملے کے ارکان شامل ہیں۔

حملہ آوروں نے صرف جانی نقصان پر ہی بس نہیں کیا بلکہ سائٹ پر موجود قیمتی بھاری مشینری اور دیگر آلات کو بھی نذرِ آتش کر دیا،

جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *