Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے تعلیمی اداروں سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
اسی تناظر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) زرّاتون بلوچ نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پاک چائنا اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول زربار کا تفصیلی دورہ کیا،
جہاں انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، دستیاب سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا جامع جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی، بالخصوص مناسب شیڈ/شلٹر کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں طالبات کو کھلے ماحول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو نہ صرف ان کی صحت بلکہ تعلیمی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو محفوظ، صحت مند اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈی ای او (خواتین) نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول زربار کی عمارت کی خستہ حالی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے فوری مرمت اور بحالی کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ طالبات کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اسکولوں میں فوری طور پر شیڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ طالبات کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے اور تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
زرّاتون بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ تعلیم ضلع بھر میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا،
تاکہ حکومتی ویژن کے مطابق ایک بہتر اور روشن تعلیمی مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *