کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ اس سلسلے میں ایس ایس پی کیماڑی کی زیرِ صدارت غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں ایس پی بلدیہ، ضلع کیماڑی کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نےشرکت کی
جس میں ایس ایس پی کیماڑی نے افسران کو کریک ڈاؤن مزید مؤثر اور تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کی
انہوں نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے عمل کو مزید فعال بنانے کا حکم بھی دیا
اور روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ افراد کو تحویل میں لے کر افغان ٹرانزٹ کیمپ منتقل کرنے کی ہدایت کی
ایس ایس پی کیماڑینے بتایا کہ ٹرانزٹ کیمپ منتقلی کا مقصد قانونی ضابطوں کے تحت غیر قانونی تارکین کی باعزت وطن واپسی ہے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی پالیسی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،