Daily Khabardar
July 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفشہدائے زیارت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے پر اتفاقکوئٹہ کے تاریخی کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرکے “شہداءِ زیارت” چوک رکھ دیا گیابلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریف

بلوچستان نیشنل پارٹی کا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر کوئٹہ سمیت قلات، خاران اور صوبے کے دیگر شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند رہی
بلوچستان نیشنل پارٹی (BNP) کی مرکزی قیادت کی اپیل پر گزشتہ روز تحصیل زہری میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے، پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نصیر احمد موسیانی کے گھر پر چھاپے، ان کے فرزند کی شہادت اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی ہے۔
قلات شہر میں بھی بی این پی کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
ہڑتال کے باعث شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہیں۔
ہڑتال کا مقصد تحصیل زہری میں رونما ہونے والے حالیہ واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔
​ادھر خاران میں بھی ہڑتال کے باعث صورتحال مکمل جام نظر آ رہی ہے۔ شہر کے تمام کاروباری مراکز کے ساتھ ساتھ مالیاتی ادارے بھی بند ہیں،
جبکہ سڑکوں پر آمدورفت انتہائی کم اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہڑتال کے دوران بی این پی کے مقامی رہنما ندیم بلوچ، حاجی اصغر ملنگزئی، اسلم بادینی اور صدام بلوچ کی سربراہی میں پارٹی کارکنان شہر کے مختلف حصوں میں گشت کر کے ہڑتال کی صورتحال کی نگرانی کر رہے
ادھر کوئٹہ میں بی این پی کی کال ہونے والے شٹرڈاون ہڑتال کے موقع پر حکومت دکی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے باعث کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے –

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *