کوئٹہ (خبردار نیوز ) محکمہ کھیل بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشات مالی سال 23-2021 کے دوران 32کروڑ 47لاکھ روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم کی بے قاعدہ اور غیر قانونی استعمال کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے
اور یہ رقم ڈی جی اسپورٹس اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کے دفاترسے جاری ہوئی ،
ذرائع کے مطابق مالی سال 23-2021 کے دوران 13کروڑ 60لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دی گئی تاہم اس رقم کے استعمال کے بارے میں مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں ،
محکمہ خزانہ کے آڈٹ رپورٹ میں 16کروڑ 19لاکھ روپے کی ایک اور بے قاعدگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کے مطابق ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے14کروڑ 79لاکھ روپے مختلف
تنظیموں اور افراد کو دی گئی اس کے علاوہ 14کروڑ 79لاکھ روپے یوتھ پالیسی کی تشکیل کے بغیر دی گئی ہے
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے ایک کروڑ 9لاکھ روپے یوتھ فورمز کے انعقاد کے لیے جاری کیئے
محکمہ خزانہ رپورٹ کے مطابق ان فورمز کی مانیٹرنگ کے لیے کوئی موجود مکینزم موجود نیں تھا ،
حکام کے مطابق آڈٹ میں میں 32کروڑ روپے کے غلط استعمال کے بارے میں تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے