Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

کوئٹہ، بلوچستان کے142 ہائی رسک یونین کونسلز میں آج سے سات روزہ خصوصی بوسٹر ڈوز fIPV پولیو مہم شروع

کوئٹہ: ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی بروز پیر سے سات روزہ خصوصی بوسٹر ڈوز فریکشنل اِن ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (fIPV) مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے،
مہم کے دوران صوبے کے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے بتایا کہ خصوصی مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جائے گی، جہاں ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی بدستور تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 2 ہزار 700 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر ہر پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین فراہم کریں گی۔
اس خصوصی مہم کا مقصد بچوں میں پولیو کے خلاف قوت مدافعت کو مزید مضبوط بنانا اور ان علاقوں میں وائرس کی منتقلی کے سلسلے کو روکنا ہے جہاں پولیو وائرس کی موجودگی رپورٹ ہو چکی ہے۔
انعام الحق نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ مسلسل اور مؤثر ویکسینیشن ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر وہ بچہ جو ویکسین سے محروم رہ جاتا ہے، وائرس کی گردش کو برقرار رکھنے کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا fIPV مہم بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے اور معمول کی پولیو ویکسین سے حاصل ہونے والی قوت مدافعت کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ اس خصوصی مہم کے دوران ویکسین سے محروم نہ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ والدین کا تعاون ہی اس مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکہ لگا کر نہ صرف پولیو وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بھی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت اور ای او سی بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ fIPV ویکسین محفوظ، مؤثر اور بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے انتہائی اہم ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے۔
ای او سی نے علماء کرام، قبائلی عمائدین، سماجی رہنماؤں، میڈیا و صحافیوں اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آگاہی پھیلانے اور مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنایا جا س

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *