Daily Khabardar
July 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،فیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانکوئٹہ: سانحہ زیارت کے لواحقین کا دھرنا سیاسی جماعتیں لیڈ کر رہی ہیں، نور محمد دمڑریاست کی سالمیت، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیکراچی حملے کی سازش افغانستان میں تیار ہوئی، ماسٹر مائنڈ سمیت نیٹ ورک بے نقاب: ایس ایس پی سی ٹی ڈیڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن علاؤالدین خلجی اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل کی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخر

کوئٹہ (خبردار نیوز)
حکومت بلوچستان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کی مسلسل درخواست، بلوچستان کی مخدوش امن و امان کی صورتحال اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا احتجاج مؤخر، کل سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرنے کا اعلان کردیا
کوئٹہ میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی سے آج کمشنر آفس کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون) اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے موجودہ صوبائی صورتحال، امن و امان کی نازک کیفیت اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سے پرزور درخواست کی کہ وہ اپنے جاری احتجاج کو مؤخر کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی سہولیات بحال کرے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے احتجاجی مطالبات کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر کوششیں کی جائیں گی۔
وفد کی نمائندگی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون) کے صدر ڈاکٹر نادر بلوچ اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کی۔
اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کو بلوچستان میں جاری مخدوش امن و امان کی صورتحال، زیارت میں جاری دھرنے، شہداء کے لواحقین کے غم، اور ان مشکل حالات میں عوام کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی شدید ضرورت کا مکمل احساس ہے۔
انہی غیر معمولی حالات اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی درخواست کے احترام میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا احتجاج عارضی طور پر مؤخر کرنے اور کل سے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت تمام طبی خدمات مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کرتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبرداری اختیار نہیں کی۔
ہمارے تمام مطالبات بدستور برقرار ہیں اور احتجاج صرف عوام کو درپیش مشکلات اور موجودہ غیر معمولی حالات کے پیش نظر مؤخر کیا گیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت کو واضح طور پر آگاہ کرتی ہے کہ اگر زیارت کے شہداء کے دھرنے کے اختتام کے فوراً بعد ہمارے جائز مطالبات پر عملی پیش رفت اور مؤثر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تنظیم اپنے احتجاجی سلسلے کو دوبارہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں شروع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

آخر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (کوئٹہ زون)، الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ڈاکٹر برادری، سینئرز، میڈیا اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس جدوجہد میں ہر مرحلے پر ڈاکٹرز کے جائز حقوق کی حمایت کی اور مشکل حالات میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ عوام کی خدمت اور ڈاکٹرز کے جائز حقوق کے تحفظ کی جدوجہد آئندہ بھی پوری ذمہ داری، اتحاد اور وقار کے ساتھ جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *