Daily Khabardar
July 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلانبلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدفسانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتالامریکہ کے ایران پر مسلسل چھٹی رات شدید حملے، کویت میں دھماکے، بحری ناکہ بندی سختپی ایچ ای سبی کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلبفیفا ورلڈ کپ: میسی نے ارجنٹائن پر مبینہ جانبداری کے الزامات مسترد کر دیےزیارت: دہشت گردوں کے ہاتھو ں شہید (ر ) حوالدار صادق پانیزئی کی نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکتسعودی عرب پر حملے خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے: شہباز شریفکیچ: محکمہ زراعت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹینڈر جاریکمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا39دنوں سے جاری ہڑتال موخروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان

بلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)بلوچستان کی 142 انتہائی حساس (ہائی رسک) یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم اپنے پانچویں روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس مہم کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار 630 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے حکام کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ انہیں خصوصی طور پر وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں تاکہ وہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔
انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار سے زائد موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ میڈیکل ٹیمیں فیلڈ میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ مہم کل 7 روز تک جاری رہے گی تاکہ دور دراز علاقوں کا کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
حکام نے صوبے میں پولیو کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سخت مانیٹرنگ اور مسلسل مہمات کے نتیجے میں نومبر 2024 کے بعد سے اب تک بلوچستان میں پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو کہ ایک انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔
پولیو ایمرجنسی سینٹر نے والدین، اساتذہ اور علاقائی عمائدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ سینٹر نے تاکید کی کہ والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Admin Team

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *