تہران (نیوز ڈیسک)خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال ایک بار پھر انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 2 آئل ٹینکرز میں زور دار دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آئل ٹینکرز نے جنوبی راستے کے ذریعے زبردستی گزرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں کا نیا سلسلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
ان تازہ ترین پیش رفت کے بعد خطے میں فوجی تصادم اور عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات انتہائی سنسنی خیز حد تک بڑھ گئے ہیں۔