کوئٹہ: شہری کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

کوئٹہ (خبردار نیوز )کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچے صحت مند ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر اور بہتر دیکھ بھال کی غرض سے بچوں کو 10 دن کے لیے خصوصی نگہداشت (Nursery/ICU) میں رکھا جائے گا۔
شہری کے ہاں پانچ بچوں کی بیک وقت پیدائش پر خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ شہری کے ہاں پہلے سے بھی 3 بچے موجود تھے، اور اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں