مستونگ: سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ، جج اور گن مین شہید

مستونگ (خبردار نیوز) مستونگ میں ولی خان بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے مستونگ سیشن کورٹ جانے والے جج صاحبان کی گاڑی پر موثر فائرنگ کی،
جس کے نتیجے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین موقع پر ہی شہید ہو گئے،
جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہو گئے۔
​پولیس ذرائع کے مطابق جج صاحبان کوئٹہ سے معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر مستونگ سیشن کورٹ آ رہے تھے کہ ولی خان پھاٹک کے قریب پہلے سے گھات لگائے دہشت گردوں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
​وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شدید ردعمل
​واقعے پر شدید غصے اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملہ دراصل ریاست کی حاکمیت پر حملہ ہے۔ قانون کے محافظوں کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔”
​انہوں نے مزید کہاکہ بلا امتیاز کارروائی: دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
​ریاستی رٹ کا قیام: ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔
​دہشت گردی کا خاتمہ: بلوچستان میں امن دشمن عناصر اور ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں