بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا ہدف حاصل،28ارب روپےبچت کا دعویٰ

کوئٹہ۔ 04 اگست، حکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیااورصوبے کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تکمیل یقینی بنائی گئیـ
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی نے گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کر دی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صوبائی وزیر ترقیات، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ترقیات اور متعلقہ افسران کو شاباش، تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی گزشتہ اور رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی
گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ترقیاتی اخراجات میں 28 ارب روپے کی بچت اور 2966 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی گئی ،
بریفنگ
ین بتایا گیامہ رواں مالی سال 2280 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس، مؤثر مانیٹرنگ اور مضبوط نگرانی کے نظام کا نتیجہ ہے۔
بلوچستان کے ترقیاتی وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہر منصوبے کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ سی ایم آئی ٹی اور مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن ڈائریکٹوریٹ کی موثر نگرانی سے بد عنوانی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ،
میر سرفراز بگٹی ۔ے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور ترقی کے ثمرات ہر ضلع اور ہر شہری تک پہنچائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنا کر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اوررواں مالی سال کے ترقیاتی اہداف بھی مقررہ مدت میں مکمل کر کے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اجلاس میں اظہار خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں