چمن اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ، جانی نقصان سے محفوظ

کوئٹہ (خبردار نیوز ) چمن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔
​زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چمن کے قریب 30.90 شمالی اور 66.47 مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔
پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فی الحال کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں