کوئٹہ ( خبردارنیوز ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب صوبے میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی، انہوں نے افسران سے حلف لے لیا،
کوئٹہ میں ہونے والے ایک اعلی سطعی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دو ٹوک اعلان کہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر کوئی وزیر بچے گا نہ کوئی سیکرٹری،
انہوں نے کہا کہ روز اول کہا تھا کوئی نوکری نہیں بکے گی، اصولی موقف پر کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں،
تاہم میر سرفراز بگٹی نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ مصدقہ ثبوت اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہوا تو “ملوث کردار “سزا سے نہیں بچ سکیں گے ،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے کسی نوجوان کی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت ہونے دینا کسی صورت قابل قبول نہیں، افسران احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں ،
میر سرفراز بگٹی نے افسران پر مکمل اعتماد ہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،تاہم نوکریوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی،
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام سیکرٹریز اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھانے کی ہدایت کی کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے، ساتھ ہی انہوں نے ماتحت اہلکاروں، ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی قابل برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی بلوچستان کے نوجوانوں کے حق پر سمجھوتہ ہوگا، تاکہ میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جا سکے�