وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کےمختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس 2گنٹھےسےزاہدلوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی غیر معلنہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے
اور تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو۔
​یہ ہدایات انہوں نے اسلام آباد میں ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
​اجلاس کی اہم تفصیلات:
​لوڈ شیڈنگ پر پابندی: وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کی عدم فراہمی کو 2 گھنٹے تک محدود رکھا جائے
تاکہ شدید گرمی میں عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
​ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (RLNG) کی ترسیل متاثر ہوئی ہے،
جس سے پاور پلانٹس کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
​وزیراعظم نے آر ایل این جی کی فراہمی میں درپیش تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو فوری متبادل اقدامات کرنے اور گیس کی ترسیل بحال کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔
​عوامی شکایات اور کمیٹیاں: صارفین کے مسائل کے فوری حل کے لیے وزیراعظم نے تمام ڈسکوز کی سطح پر شکایات کا ازالہ کرنے والی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی۔
​ انہوں نے زور دیا کہ ان کمیٹیوں میں شفافیت اور عوامی اعتماد کے لیے عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ان تمام کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر مکمل طور پر فعال کرنے کی حتمی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں