وزیراعظم کا عوام کے لیے بڑا پیکج: موٹر سائیکلوں اور 800 سی سی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)بین الاقوامی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکلوں، رکشوں، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی۔
​وزیراعظم کے مطابق حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے
اور اس مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
​دو اور تین پہیوں والی سواریاں: موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
​چھوٹی گاڑیاں: 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ملے گا۔
​رجسٹریشن: اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جلد شروع کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے گاڑیوں کے ڈیٹا کی فراہمی میں تعاون پر تمام صوبوں کا شکریہ ادا کیا۔
​اسلام آباد: آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے نافذ العمل ہوگا۔
​بقیہ پاکستان (بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان): بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں