کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی کی بحالی شروع ہوگئی حکام کے مطابق لگاتار صوبے کے دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی
بحالی کی جا ے گی
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کو گیس فراہم کرنے والی متبادل 12 انچ قطر پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا
ترجمان سوٸی سدرن کے مطابق سوٸی گیس کی ٹیکنیکل ٹیموں نے هنگامی صورتحال کے دوران مسلسل کام کرتے ہوے مرمتی کام مکمل کرلیا
تاکه کوٸٹه اور اطراف کو گیس کی فراهمی کی جا سکے
ترجمان نے بتایا کہ ضلع بولان میں تباہ شدہ 18 انچ قطر لائن کی مرمت سیلاب کی شدت میں کمی کے بعد کیا جاۓ گا
مگر چار انچ قطر کی گیس ڈسٹریبیوشن پائپ لائن سیلابی ریلے میں بہھ جانے کی وجہ سے مچھ کو تا حال گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ہے.
پانی کی سطح انتہائی بلند ہے، اور سیلابی شدت کم ہونے کے بعد ہی اس چار انچ قطر کی گیس ڈسٹریبیوشن پائپ لائن کی مرمت کا آغاز کیا جائے گا.
یاد رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع بولان میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی پانی سے 12 اور 18 انچ قطر پائپ لائن بہہ گئی تھی جس کے باعث کوئٹہ مستونگ زیارت اور
پشین کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی