سبی ( محمد بلال ) سبی سے منتخب رکن اسمبلی بلوچستان و صوبائی وزیر سردار سرفراز چاکر ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں
انتقال کر گئے
بلوچستان صوبائی وزیر سردار سرفراز چاکر ڈومکی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کافی
عرصے سے شدید بیمار تھے بیماری کے باعث سرفراز چاکر ڈومکی دبئی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی زیر علاج رہے
سردار سرفراز چاکر ڈومکی 2024 کے انتخابات میں سبی PB-08 سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے
سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے پاس بلدیات و دیہی ترقی کا قلم بند تھا سردار سرفراز چاکر ڈومکی کو مسلسل تین مرتبہ صوبائی رکن اسمبلی منتخب ہونے کا
اعزاز بھی حاصل تھا
خاندانی ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی جست خاکی کو سبی لایا جائے گا اور تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی
سردار سرفراز ڈومکی 2013 میں مسلم لیگ ن اور 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر نہ صرف رکن اسمبلی منتخب ہوے تھے بلکہ سال 2018
میں وہ کچھ عرصے کے لیتے صوبائی وزیر کلچرل اور ٹورزم بھی رہے تھے
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزراء نے انکی اچانک موت پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی
ایک زرک اور محنت کش انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے حقوق اور حلقے کے مسائل پر بات کی ہے