ڈیرہ بگٹی: اہم فراری کمانڈر نور خان بگٹی ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

ڈیرہ بگٹی (‌خبردارنیوز) بلوچستان میں امن کی جانب ایک اور بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، جہاں 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش رہنے والے کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
پاکستان ہاؤس سوئی میں منعقدہ ایک کھلی کچہری کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے فراری کمانڈر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے باضابطہ طور پر سرنڈر کرتے ہوئے پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔
اس پُروقار تقریب اور سرنڈر سے متعلق اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
فراری کمانڈر نور خان بگٹی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ قومی دھارے میں واپس آئے ہیں۔
نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
حکام کے مطابق، سرنڈر کرنے والے نور خان بگٹی اور ان کا خاندان اب سوئی میں ہی آباد ہوں گے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیاسی و عسکری حلقوں کی جانب سے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے علاقے میں پائیدار امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔
انہوں نے قومی دھارے میں واپس آنے والوں کا خیرمقدم کیا اور بلوچستان کی ترقی و استحکام کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں