کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں خالد ایئر بیس کے قریب ایک فوجی تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی رہائش گاہ کے قریب واپڈا کالونی کے کونے پر گرا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا دوسرا ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔