کوئٹہ (خبردار کوئٹہ): کوئٹہ چمن شاہراہ پر جنگل پیر علی بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔