اسلام آباد: قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کردی، قرارداد منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اہم قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی آئینی و قانونی توثیق کر دی گئی ہے۔
ایوان زیریں کے اس اجلاس میں اراکین کی جانب سے اس اہم آئینی معاملے پر بحث کی گئی، جس کے بعد حکومتی اور اتحادی اراکین کی اکثریت نے قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر اس کی منظوری دی۔
قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی مکمل ہونے پر اسے جمعہ کے روز دن 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں قرارداد کی سخت مخالفت کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں