پشاور: اسکول کی عمارت گرنے سے بچوں اور خاتون ٹیچر سمیت29 افراد جاں بحق40 سے زائد زخمی

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )‌پشاور میں ایک دلخراش حادثے کے دوران نجی اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے میں بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 29افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ریسکیو ذرائع اور اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت گرنے کے اس حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں شدید کہرام مچ گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق ملبے کو ہٹانے اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں