نصیرآباد: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کی اسپیشل ٹیم نے نصیرآباد کا دورہ کرکے مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ایریگیشن، ایگریکلچر، مارکیٹ کمیٹی، ریونیو اور لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف محکموں کے منصوبوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
اسپیشل ٹیم نے متعلقہ محکموں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ضروری دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ لے کر مبینہ بے ضابطگیوں کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، کسی بھی افسر یا اہلکار کی ذمہ داری کا تعین تحقیقات مکمل ہونے اور شواہد کی روشنی میں کیا جائے گا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں مزید کیا حقائق سامنے آتے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔