کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ‘رد الفتنہ 3’ بھرپور عزم کے ساتھ جاری ہے، جس کے تحت ضلع چاغی کے علاقے دالبدین میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کوئٹہ۔
تفتان شاہراہ پر معصوم مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں امن و امان خراب کرنے کی کوششوں میں پیش پیش تھے۔
یہ عناصر شاہراہ پر چلنے والی تجارتی گاڑیوں اور مسافر بسوں کو جلا کر قومی معیشت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبے سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اپنی جنگ جاری رکھیں گی۔