کوئٹہ (خبردارنیوز ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت جاری انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، نیشنل ای او سی، ڈسٹرکٹ ای او سی، مانیٹرز اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام یونین کونسلز کی کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف علاقوں میں مہم کی کوریج اور ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق مانیٹرز سے رپورٹ طلب کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے جن علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور کوریج تسلی بخش نہیں تھی، وہاں سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ کل سے مہم میں مزید تیزی لائی جائے، تمام یونین کونسلز میں سو فیصد کوریج یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مہم کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیے جا