حکومتی وفد کا رات گئے ایک بار پھر قلعہ عبداللہ میں دھرنا کمیٹی سے مذاکرات جاری
کوئٹہ: حکومتی وفد میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ایم پی اے اسفند یار کاکڑ شامل تھے
کوئٹہ: وفد میں رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی بھی شامل تھے
کوئٹہ: حکومتی وفد نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے صورتحال خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
کوئٹہ: انتظامیہ کی کوششوں سے مغوی نوجوان حیدر خان کو بازیاب کرایا گیا، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی خود تمام صورتحال کا جائزہ لیتے رہے ہیں، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: احتجاج کرنا جمہوری معاشرے میں ہر کسی کا حق ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں کہ دھرنا شرکاء کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر حکومت اور ریاست کا ساتھ دینا ہوگا، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ: وہ قومیں جنگوں میں ضرور کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یک زبان ہو کر کھڑی ہوتی ہیں، بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ: بار بار دھرنے میں آنے کا مقصد حکومت کی سنجیدگی کا ٹبوت ہے، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ