کوئٹہ، 21 اکتوبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام، صحت سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی
*حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں عام آدمی کی سہولت کے لئے جدید ڈیجیٹل ایپ متعارف کروا دی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی*
’’صحت دہلیز‘‘ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت حاصل کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
صحت دہلیز ایپ پر 24 گھنٹے طبی ماہرین دستیاب ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
یہ ایپ سال کے 365 دن عوام کو طبی مشاورت فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ایپ کی فعالیت کے پہلے ہی دن 791 کنسلٹیشن کالز کے ذریعے سے تجربہ کار ڈاکٹرز نے مفت طبی مشاورت فراہم کی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، میر سرفراز بگٹی
گرمی میں جھلستے اور سردی میں ٹھٹھرتے عام بلوچستانی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان