کوئٹہ ( خبر دار ڈیسک ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کسانوں کے حقوق اور زبوں حال زرعی شعبے کے دفاع کے لیے سخت احتجاجی دنگل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسانوں کی خاطر اٹھ کھڑی ہوگی اور ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے پہیہ جام کر دیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے حکومتی پالیسیوں کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “پنجاب حکومت جواب دے کہ گیارہ ارب روپے کا سرکاری جہاز لے کر بیٹی کی تقریب میں کیسے جایا جاتا ہے؟ ذرا بتائیں کہ اس شاہانہ خرچ اور غلط ترجیحات کی وجہ سے زراعت کیوں تباہ ہو رہی ہے؟”
انہوں نے ایک بیا ن میں مہنگائی اور زرعی بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کسان اور عام آدمی دونوں پس رہے ہیں؛ نہ روٹی سستی ہے، نہ چاول سستا ہے اور اوپر سے حکومتی پالیسیوں کا یہ عالم ہے کہ کسانوں کو ان کی فصل کی مناسب قیمت پر ایکسپورٹ نہیں کرنے دی جاتی۔
کبھی چینی کی درآمد اور کبھی برآمد کے نام پر مافیا کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں گندم کی مصنوعی کمی دراصل ایک سوچی سمجھی لوٹ مار کا نظام ہے۔
بیان کے دوران انہوں نے تحريكي سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مہم میں حلقہ خواتین نے انتہائی بھرپور اور غیر معمولی کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابلِ تحسین ہے۔
اس کے علاوہ، حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے مقتدر اور جید رہنماؤں، جن میں رشید عالم، ابرار احمد، میاں مقصود احمد اور امیر العظیم شامل ہیں، کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا چلے جانا پارٹی اور تحریک کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔