واشنگٹن ( مانیڑنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک ) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کسی بھی ایسی پابندی یا عالمی ضابطے کو قبول نہیں کرے گا جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کو محدود یا متاثر کرے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا عالمی ضابطوں یا کسی بھی ایسی کوشش کے سخت خلاف ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کو کنٹرول یا محدود کرنا ہو۔
اپنے خطاب میں امریکی صدر نے ملکی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی، ضابطوں میں نرمی اور 20 سے زائد تجارتی معاہدوں کے باعث امریکا نے نمایاں معاشی ترقی حاصل کی ہے۔