واشنگٹن (خبردار ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی غلط تھی کیونکہ ہم عزت اور طاقت کے ساتھ افغانستان سے انخلا
کرسکتے تھے انکی غلظ پالیسی کے باعث افغانستان میں اربوں ڈالر کا سامان چھوڑنے کا نقصان ہوا
انہوں نے کہا کہ 20جنوری تک غزہ یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں حالات بے قابو ہوں گےجوحماس اور کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا
روس یوکرین جنگ موجودہ صورتحال سے کہیں زیادہ سنگین ہو سکتی ہےروس اور ایران کمزور ہو چکے ہیں
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو اقتصادی تحفظ کیلئے پانامہ کینال اور گرین لینڈ کی ضرورت ہے اس مقصد کے لیے کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گےکینیڈا اور میکسیکو
پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے
انہوں نے امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کے مینڈیٹ کو ختم کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ بائیڈن الیکٹرک گاڑیوں کو پسند کرتے ہیں، ہمارے پاس اتنی بجلی نہیں ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کیپٹل ہل پر حملے پر بڑی پیمانے پر لوگوں کو معافی دوں گا اس طرح گلف آف میکسیکو کا نام بدل کر گلف آف امریکا رکھیں گے تاکہمیکسیکو سرحد پر غیرقانونی
تارکین وطن کو روک سکیں