تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) یران اور خلیجی ممالک کا عمان اجلاس ملتوی کردیا گیا
عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آج ہونے والا علاقائی اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اجلاس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ علاقائی اتفاقِ رائے کے حصول کے لیے کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کچھ علاقائی ممالک کی درخواست اور تہران و مسقط کے مشترکہ فیصلے کے تحت ملتوی کیا گیا۔
اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے فریم ورک پر علاقائی ممالک سے بات چیت متوقع تھی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، یہ خلیجی ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے ایران کے ساتھ جنگ امریکا کے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے۔