امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ذمہ داریاں پوری کرے، جواباً تیار ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

بشکیک ( مانیڑنگ ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر واپس آتا ہے، تو ایران بھی فوری طور پر جواباً اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
ایرانی صدر کا یہ اہم بیان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر سامنے آیا، جہاں انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے خطے کے ممالک کے درمیان معاشی و سیاسی رابطوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کو لازمی قرار دیا۔
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ تہران بین الاقوامی سطح پر طے پانے والے سمجھوتوں اور یادداشتوں کا احترام کرتا ہے، تاہم اس کے لیے فریقین کو دوطرفہ یا کثیرالجہتی اصولوں پر پورا اترنا ہوگا۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جیسے ہی امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کو بحال کرے گا، ایران بھی بلا تاخیر اس کے جواب میں اپنے حصے کی تمام ذمہ داریاں مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں