پاکستان کاغزہ جنگ بندی معاہدے کاخیرمقدم

پاکستان کاغزہ جنگ بندی معاہدے کاخیرمقدم

اسلام آباد ( خبردارنیوز) پاکستان نے 19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جنگ بندی معاہدے پر فوری عملداری کا بھی مطالبہ کرتاہے

اس امید کے ساتھ کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی کا پیش خیمہ بنے گی، اور عارضی جنگ بندی معاہدے سے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوگا،

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج نے فلسطینیوں پر طاقت کا بلا امتیاز استعمال کیا،اور غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کیا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے

انہوں نے کہاکہ پاکستان فلسطینی مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،

اورپاکستان چاہتا ہے سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں