کوئٹہ( خبر دار نیوز ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے پنجاب کے رہائشی 5 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلستان کے علاقے گردی پنکئی میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ یہ تمام افراد ایک مقامی تاجر کے کھیت سے خربوزے لوڈ کرنے کی غرض سے وہاں گئے تھے۔
اس دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے موقع پر پہنچ کر زبردستی پانچوں افراد کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر اغوا کر کے منتقل کر دیا۔
اغوا ہونے والوں میں انعام رضا، باقر حسین، محمد عدنان، محمد شہزاد اور محمد اذان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام مغویوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے میں ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔