قلعہ عبداللہ (نامہ گار) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے نوشکی بارڈر کے قریب کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تحصیل گلستان کے علاقے پنکئی سے اغوا کیے گئے 5 افراد کو باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔
ڈی پی او قلعہ عبداللہ جمیل بگٹی کے مطابق پنجاب کے علاقے ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے یہ 5 افراد ایک گڈز کمپنی کے دو ٹرکوں کے ساتھ پھلوں کی خریداری کے لیے پنکئی آئے تھے،
جنہیں کالعدم تنظیم کے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک باغ سے اغوا کر لیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد ملزمان مغویوں کو موقع پر چھوڑ کر ضلع نوشکی کی جانب فرار ہو گئے۔
بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو دولنگی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے
جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
روڈ کلیئرنس ملتے ہی پانچوں افراد کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس قلعہ عبداللہ منتقل کر دیا جائے گا۔