اسلام آباد (خبردارنیوز ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے 190 ملین ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو سزا سنانے کے فیصلے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اس
فیصلے کی جتنی مذمت کریں اتنا ہی کم ہے
انہوں نے اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوے کہا کہ اس اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے
انہوں نے کہا کہ
لندن میں 36 پارٹیاں جمع ہوئی بانی پی ٹی آئی اس میں شامل تھے جس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی
آج بھی اگر بانی پی ٹی آئی کہہ دے کہ مجھے چھور دو میں حکومت کو کچھ نہیں کہوں گا اور تو اس کو باہر نکال دیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی رہائی نہیں چاہئے بلکہ ہم عوام کی طاقت سے اس جنگ کو جیتیں گے
ہم اللہ کے ماننے والے ہیں اور اللہ کے آگے سر جھکاتے ہیں اور جلد آئین کی بالادستی کے کئے تین روزہ کانفرنس بلائیںگے