سندھ حکومت کی جانب سے 4,400 نئے اساتذہ بھرتی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے تعلیم و صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو متعدد خوشخبریاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سہ ماہی کے دوران 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا

چار نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ صوبے کے 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختاری دی جائے گی

سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت وظائف میں اضافہ

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف فراہم کرے گی تاکہ تعلیم تک ہر کسی کی رسائی ممکن ہو۔

صحت کے شعبے کے لیے 326.5 ارب روپے مختص

صحت کے میدان میں بہتری کے لیے 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا:

“صحت و تعلیم ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہیں، اور ان شعبوں میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔”

حکومت سندھ کا عوامی فلاح پر فوکس

شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات سندھ کے عوام کی بہتری، تعلیم و صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے، اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں